کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی 24 پر گنہ کے مسلم اکثریتی اسمبلہ حلقہ کمرہٹی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا قطر پہنچ کر برازیل اور سربیا کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے اپنے فیس بک پر فیفا ورلڈ کپ سے لطف اندوز ہونے والا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصویریں وائرل ہو رہی ہے۔TMC MLA Madan Mitra in Qatar World Cup
ترنمو ل کانگریس کے ممبر اسمبلی مدن مترا جو فٹ بال کے شیدائی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی مدن مترا 29 نومبر تک قطر میں رہ سکتے ہیں۔ انہیں 30 تاریخ کو وطن واپس آنا ہے۔ مدن مترا کو گزشتہ 21 نومبر کو ہی قطر جانا تھا۔ لیکن ممتا بنرجی نے انہیں 23 نومبر تک کلکتہ میں رہنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد کمر ہٹی کے ممبر اسمبلی نے اپنے لیڈر کی ہدایت پر اپنا دورہ ملتوی کر دیا تھا۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ میں اب قطر کا وزیراعظم یا فٹ بال کا وزیراعظم نہیں ہوں۔ میں مدن مترا ہوں۔