کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی گلش ملک کے ایک بیان نے ترنمول کانگریس کو پریشان کردیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی اب دوبار بطور وزیراعلیٰ قتدار میں واپس نہیں آئیں گی۔ کچھ دن قبل ہوڑہ شمال سے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی گوتم چودھری نے پارٹی کا موازنہ پرائیویٹ فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے کرتے ہوئے ممتا بنرجی کو برانڈ قرار دیا تھا۔ اب پنچلا سے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی کے تبصرہ نے پارٹی کو بے چین کردیا ہے۔
پنچلا سے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی گلشن ملک نے کہا کہ اگر مجھے ووٹ نہ ملے تو میں سنیاس لے لوں گا۔ اور اگر میں پنچلا سے کامیاب نہیں ہوا تو ممتا بنرجی نوبنو میں نہیں بیٹھ پائیں گی۔ تاہم انہوں نے ممتا بنرجی کے سماجی و فلاحی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کے اقتدار میں ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بڑے پیمانے پر فلاحی اسکیمیں مل رہی ہیں ۔