مالدہ:مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے مانک چک سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی سابتری مترا نے وزیراعظم مودی وزیر داخلہ امت شاہ کو ویلن کہا جس کے بعد مغربی بنگال کی سیاست میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔Controversial Statement Of TMC MLA مالدہ ضلع میں پنچایت انتخابات کے لئے تشہیری مہم کے دوران ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی سابتری مترا نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی۔ اسی درمیان ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی سابتری مترا نے وزیراعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ انہیں مبینہ طور پر دریودھن قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیرداخلہ امت شاہ کو بھی انہوں نے ہدف تنقید بنایا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہئے اس سے انہیں پتہ چل جائے گا کہ ملک میں کس طرح کی حکومت چل رہی ہے۔ ملک میں ترقی نہیں ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت نے چند لوگوں کے لئے ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔ اگر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو سروپ نکھا قرار دیتے ہیں تو میں وزیراعظم نریندر مودی کو دریودھن اور امت شاہ کو دوساسن کیوں نہیں کہہ سکتی ہوں۔