مغربی بنگال کے کوچ بہار سے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی اور ترنمول کانگریس کے درمیان تعلقات میں دراڑیں واضح طور پر دکھائی دینے لگی ہے۔
کوچ بہار ضلع ترنمول کانگریس انتظامیہ کمیٹی سے رکن اسمبلی کے حمایتی لوگوں کے نکالے جانے کے بعد سے تنازعہ جاری ہے۔
رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ سچائی یہ ہے کہ ممتابنرجی کے ہاتھوں میں کچھ بھی نہیں ہے۔ ان کے اختیارات محدود کر دئیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک افسوس کی بات ہے اس سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔رکن اسمبلی مہیر گوسوامی کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی کے ساتھ گزشتہ 30 برسوں سے کام کر رہا ہوں۔ لیکن گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے پارٹی میں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔