رائے گنج: مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے اسلام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے کہا کہ پارٹی کی سربراہ کو نظم ونسق پر کام کرنا چاہیے۔ ریاست کی موجودہ صورتحال سے عام لوگوں میں ناراضگی پانی جا رہی ہے۔
اسلام پور میں گزشتہ دنوں ترنمول کانگریس کے گروہی تصادم کے دوران سوک والنٹیئر شکیب اختر کی موت کے بعد سے ہی شمالی دیناج پور کی سیاست گرمائی ہوئی ہے۔۔رکن اسمبلی اپنی ہی پارٹی کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے ۔
رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے اسلام پور میں شکیب اختر کی موت کے خلاف احتجاج اور ملزموں کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خاموش ریلی کی قیادت کی۔ ریلی کے اختتام پر ممتا بنرجی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ نے دہشت گردی کے خلاف کئی جنگ لڑی ہے۔ اب آپ پولیس کو آزاد کر دیجئے پھر دیکھئے کیا ہوتا ہے۔