متبازع بیان بازی کے بعد رکن اسمبلی تنازع کی زد میں مالدہ: مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں واقع مالدہ کالج آڈیٹوریم کے درگا کنگکر سدن میں مغربی بنگال اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کی ایک تنظیمی میٹنگ ہوئی۔
وزیر شبینہ یاسمین، مالتی پور کے رکن اسمبلی اور ضلع ترنمول کے صدر عبدالرحیم بخشی، پارٹی چیئرمین اور ایم ایل اے ثمر مکوپادھیائے، انگلش بازار میونسپلٹی کے چیئرمین کرشنندونرائن چودھری اور دیگر رہنماوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالررحیم بخشی نے کہا کہ ممتابنرجی کی حکومت پہلے سے ہی ڈی اے میں اضافہ کرکے سرکاری ملازمین کو تنخواہ دیتی ہیں۔ احتجاج کرنے والے ملازمین نے ایماندار اسٹاف کو ڈرا دھمکا رہے ہیں۔ انہیں خبردار کرنا چاہتاہوں کہ وہ اپنی حرکت سے باز آ جائے ورنہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
رکن اسمبلی عبدالرحیم بخشی نے کہاکہ احتجاج کرنے والے جن آنکھوں سے ڈرا دھمکا رہے ہیں ان کی آنکھیں باہر نکال لی جائیں گی۔ اس کے بعد ان کا کوئی حال پوچھنے والا نہیں رہ جائے گا۔ اگر ضرورت پڑی تو لوگ ان کی آنکھیں نکال لیں گے جو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شمالی مالدہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان کھگین مرمو نے کہا کہ لوگ سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کےلئے تحریک چلا رہے ہیں۔ وہ(رکن اسمبلی) احتجاج کرتے ہیں تو وہ ان کی آنکھیں نکالنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب لوگ ترنمول کانگریس کی حکومت کو اکھاڑ پھینکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee In Khejuri مغربی بنگال میں تشدد برپا کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا: ممتا بنرجی
سی پی ایم کے ضلع کنوینر امبر مترا نے کہاکہ رکن اسمبلی عبدالرحیم بخشی کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔ وہ کسی کو اس طرح کی دھمکی نہیں دے سکتے ہیں۔ یکے بعد دیگر ے ترنمول کانگریس کے رہنما جیل جا رہے ہیں۔