مالدہ:مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے گاجل میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی عبدالرحیم بخش نے کہا کہ اس مرتبہ پنچایت انتخابات اپوزیشن جماعتوں بالخصوص کانگریس اور سی پی آئی ایم کے لئے ڈراؤنا خواب بن سکتا ہے۔TMC MLA Abdur Rahim Bakhsh allegedly threatening Congress And CPIM Leaders
رکن اسمبلی عبدالرحیم بخش نے کہا کہ کانگریس اور سی پی آئی ایم کے رہنماؤں اور کارکنان کو پولنگ بوتھوں سے گھسیٹ کر باہر نکال دیا جائے گا۔ ان کے لئے بھلائی اسی میں ہے کہ پنچایت انتخابات سے خود کو دور رکھے ورنہ انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں صرف اور صرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس رہے گی دوسری پارٹیوں کے لئے یہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔وہ (سی پی آئی ایم اور کانگریس) پنچایت انتخابات میں حصہ لے کر کیا کریں گی۔ان دونوں کو جیت ملنے سے رہی۔
کانگریس اور ترنمول کانگریس کو دھمکی دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے کچھ نہیں کہتے ہیں۔ان کی پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی جو ہدایت دیتی ہیں اسی پر عمل کرتے ہیں۔ پارٹی سربراہ کی ہدایت پر چلنا کوئی بری بات نہیں ہے۔