اسلام پور: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں ان دنوں نوجوان اور بوڑھے رہنماؤں کو لے سیاست تیز ہے۔پارٹی کی سربراہ نے بھی کئی مرتبہ گروپ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کرنے کا انتباہ دے دیا ہے ۔
اسی درمیان اسلام پور سے گیارہ مرتبہ گے رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے کہا کہ پارٹی صرف نوجوانوں سے نہیں چلتی ہے۔پارٹی کو چلانے کے لئے بزرگ اور تجربہ کار رہنماؤں کی ضرورت پڑتی ہے ۔اس کے بغیر مشکل آسان ہونا ممکن نہیں ۔
رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے ترنمول کے ریاستی جنرل سکریٹری کنال گھوش کا نام لے کر سیدھا حملہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کنال گھوش کو فوری طور پر ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا جانا چاہیے۔