کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی بھی اس میں شامل تھے۔ ابھیشیک بنرجی کے ساتھ ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی اور سینئر لیڈران موجود تھے۔
چوں کہ گورنر شمالی بنگال کے دورے پر ہیں اس لئے ابھیشیک بنرجی کے راج بھون تک پہنچنے کے باوجود گورنر سے ملاقات نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے سیلاب کی صورتحال کا معائنہ کرنے کے لیے جمعرات کو شمالی بنگال کا دورہ کیا۔ وہ وہاں سے وہ کلکتہ واپس نہیں آئیں گے بلکہ دہلی جائیں گے۔ شمالی بنگال سےگورنر سی وی آنند بوس دوبارہ دہلی چلے گئے ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے الزام لگایا کہ گورنر ان کے احتجاج کے خوف سے بھاگ گئے ہیں۔
ترنمول کانگریس کی قیادت نے راج بھون کے سامنے ریلی سے خطاب کرنے والوں میں سیانی گھوش، فرہاد حکیم، مہوا مترا، شتابدی رائے، کلیان بندوپادھیائےشامل تھے ۔ترنمول کانگریس نے بدھ کو گورنر سے وقت طلب کیا تھا لیکن حکمران پارٹی کا دعویٰ ہے کہ بوس نے کہا کہ وہ شمالی بنگال میں ہیں۔ ترنمول کا وفد ان سے ملنے وہاں آ سکتا ہے۔ بنگال کی حکمراں جماعت نے گورنر کے اس جواب کوزمیندارانہ ذہنیت قرار دیا ہے۔