اردو

urdu

ETV Bharat / state

TMC Govt Completed 12 Years مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی حکومت کے 12 سال مکمل

ترنمول کانگریس کی حکومت کی تیسری مدت کے دوسال مکمل ہونے پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک حقیقی قوم بنانے اور ذمہ داری کو نبھانے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھنا ہوگا، کیونکہ آنے والے دنوں میں ہمیں بہت سی لڑائیاں لڑنی ہوگی اور جیتنا بھی ہوگا۔

مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی حکومت کو 12سال مکمل
مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی حکومت کو 12سال مکمل

By

Published : May 2, 2023, 7:59 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 2021میں بہت سارے طوفانوں کا مقابلہ کرنے کے بعد بنگال کے عوام نے اس مٹی کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی ہے۔بائیں محاذ کی 34سالہ ظالمانہ حکومت کے بعد ہماری حکومت نے 12سال مکمل کرلئے ہیں۔ہم نے ان سالوں میں بنگال کو ترقی کو دینے میں کامیاب رہے ہیں۔کئی محاذ پر بنگال نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے خیال تھاکہ بائیں محاذ کی 34سالہ حکومت کے خاتمے کے بعد ہمیں مرکز سے مدد ملے گی مگر ایسا نہیں ہوا کہ بلکہ بہت ساری اسکیموں کی رقم نہیں مل رہی ہے۔ہمیں محروم کیا جارہا ہے۔اپنی حکومت کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ممتا نے مختلف سرکاری پروجیکٹوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن موہنی پروجیکٹ سے بنگال کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ وہ اخوت اور دیانت پر زور دیتا ہے۔

شکایت کے لہجے میں ممتا نے کہاکہ بہت کام کرنے کے باوجود اپوزیشن بددیانتی اور غلط معلومات پھیلا رہی ہے۔ لیکن اس میں بھی بنگالی کھڑے ہیں۔ اس کے بعد مرکزی حکومت کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا،کہ لوگوں کو 'من کی بات'، 'جھوٹ کی بات کرنا ہے'۔ترنمول لیڈر نے طنز کیا کہ بی جے پی انتخابات سے منسلک کرناٹک کو بھی 'جھوٹے وعدے' دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee ملک میں 2024 کے عام انتخابات تبدیلی کےلئے ہوں گے

بنگال کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ممتا نے کہاکہ ملک کے لئے ایک بات ضرور کہنی چاہیے کہ اس ملک میں تبدیلی لانا بہت ضروری ہے۔ اگلا ووٹ تبدیلی کے لئے الیکشن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر ہم ظالم حکومت سے لڑنے کے بعد 12 سال میں اتنا کچھ کر سکتے ہیں تو ہم 10 سال میں جملہ حکومت سے لڑ سکتے ہیں۔ اس لیے میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے کہوں گی آئیے متحد ہو جائیں۔ بی جے پی کو شکست دیں۔ جمہوریت میں عوام کو آخری بات کرنے دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details