مغربی بنگال بی جے پی کے رہنما مکل رائے ترنمول کانگریس میں توڑ پھوڑ کرنے کے لئے مقبول ہیں۔ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو بی جے پی میں شامل کرانے میں اب تک ان کا سب سے اہم رول رہا ہے ۔ ایک بار پھر مکل رائے ضمنی انتخابات سے قبل اس طرح کے ویڈیو میں سامنے آنے سے سب کو لگ رہا ہے کہ مکل رائے نے ایک بار اپنا کھیل شروع کر دیا ہے ۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کے متعلق یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں مکل رائے کے ساتھ ترنمول کانگریس شمالی بنگال کے اس رہنما کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس کی پریشانی بڑھ سکتی ہے ۔ مالدہ کے گجول کے سابق ایم ایل اے شسیل رائے کو مالدیپ کے ایک ہوٹل میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے ترنمول رہنما چرچے میں ہیں۔
لیکن ترنمول رہنما کا کہنا ہے ان کی مکل رائے سے یہ ملاقات کا کوئی سیاسی پہلو نہیں ہے ۔ ترنمول کانگریس چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وہ ترنمول کانگریس میں ہیں اور رہیں گے ۔