مدنی پور:مغربی بنگال میں ان دنوں بدعنوانی کو لے سیاست کافی تیز ہوگئی ہے۔ جہاں ایک طرف حکمراں ترنمول کانگریس اپنے رہنماوں کی گرفتاری کے بعد بیک فٹ پر ہے تودوسری طرف اپوزیشن جماعتیں اس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔Trinamool Congress Leader Tied TO Tree AND Beaten UP FOR Alleged Railway JOB Fraud IN East Mednipur
اسی درمیان مشرقی مدنی پور ضلع کے ڈیبرا تھانہ علاقے میں مقامی باشندوں کے ذریعہ ترنمول کانگریس کے رہنما کو پیٹر سے باندھ کر پٹائی کرنے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔اس واقعے کے بعد مغربی بنگال کی سیاست تیزہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مشرقی مدنی ضلع کے ڈیبرا تھانہ علاقے میں مقامی باشندوں نے ترنمول کانگریس کے ایک رہنما کو ریلوے میں ملازمت دلانے کے نام پر لاکھوں روپے کی جلعلسازی کرنے کے الزام میں پیٹرسے بابندھ کرپٹائی کی گئی۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔
ڈیبرا تھانہ علاقے میں رہنے والے کنہائی لال مرمو نام کے ایک شخص نے ترنمول کانگریس کے رہنمادلیپ پاترا نام کے ترنمول کانگریس کے ایک رہنما کو پیٹر سے باندھ کرزبردست پٹائی کی۔پٹائی کرنے والے شخص کا الزام ہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنما دلیپ پاترا نے ریلوے میں ملازمت دلانے کے نام پر ان سے پانچ لاکھ روپے لیا تھا ، لیکن کئی برس گزر جانے کے باوجود ریلوے میں ملازمت نہیں ملی ۔