شھبندو ادھیکاری نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل ہی اسمبلی کی رکنیت اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)سے استعفی دے دیا ہے۔
شھبندو ادھیکاری کے ترنمول کانگریس اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے پر مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایسا کہا جا رہا ہے کہ شھبندو ادھیکاری بہت جلد بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں:'ممتا کے دور حکومت میں اپنے غیر اور پرائے اپنے ہوگئے ہیں'
خیال رہے کہ شھبندو ادھیکاری ترنمول کانگریس کے ممتاز ترین رہنماؤں میں سے ایک تھے، سنہ 2011 میں مغربی بنگال میں پارٹی کی شاندار فتح میں ان کی کارکردگی اہم رہی تھی۔
شھبندو ادھیکاری کی عمر 49 برس ہے۔ وہ نندی گرام اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی تھے۔ انھوں نے گذشتہ ماہ وزارتی عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کردی، وہیں انھوں نے 'زیڈ پلس' سکیورٹی بھی واپس کردی ہے۔