اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہوڑہ میں ترنمول کانگریس کے رہنما کا گولی مار کر قتل - tmc leader shot at shalimar in howrah

ہوڑہ ضلع کے شالیمار میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی مار دی. شدید طور پر زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ہوڑہ میں ترنمول کانگریس کے رہنما کا گولی مار کر قتل
ہوڑہ میں ترنمول کانگریس کے رہنما کا گولی مار کر قتل

By

Published : Apr 21, 2021, 10:39 AM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے بقیہ تین مرحلوں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے. اب تک پانچ مرحلے میں ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔

اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت پانچ مرحلوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان اب تک کل 294 سیٹوں میں سے 178 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔

پانچ مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سے ہی ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے درمیان بھیانک خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہوڑہ میں ترنمول کانگریس کے رہنما کا گولی مار کر قتل
الیکشن کمیشن کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کئے جانے اور مرکزی فورسز کی تعیناتی کے باوجود خونی جھڑپوں میں اب متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ کے شالیمار میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی مار دی. شدید طور پر زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ذرائع کے مطابق ہوڑہ ضلع کے شالیمار کے دونمبر گیٹ کے سامنے دو موٹر سائیکل پر سوار شرپسندوں نے ترنمول گانگریس کے رہنما کو گولی مار کر فرار ہوگئے۔شالیمار علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی. ترنمول کانگریس کے رہنما کے پیٹ اور آنکھ کے اوپر گولی لگی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زجمی حالت میں ترنمول کانگریس کے رہنما رہنما کو پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بھولا رائے نام کے ترنمول کانگریس کے رہنما قتل کے ایک معاملے میں گواہ ہےآپسی رنجش کے سبب ہی ان پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ آپسی رنجش کے سبب ہی ترنمول کانگریس کے رہنما پر فائرنگ کی گئی ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش۔ جاری ہے اور اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کو جلد ڈھونڈ نکالا جائے گا۔ دوسری جانب اس واقعے کے بعد مشتعل ہجوم نے بی جے پی کے پارٹی دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور تین چار گاڑیوں میں آگ لگا دی۔پولیس اور آر اے ایف کی مدد سے حالات پر قابو پائے گئے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details