مشرقی مدنی پور: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی تشدد کا بازار گرام ہے۔اسی درمیان حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو چند مقامات پر گروہ بندی کا بھی سامنا ہے۔مشرقی مدنی پور ضلع کے نندی گرام سے ترنمول کانگریس کے سرکردہ رہنما شیخ سفیان نے پنچایت انتخابات سے پرچہ نامزدگی واپس لینے کا اعلان کردیا۔
شیخ سفیان کی پرچہ نامزدگی واپس لینے کے اعلان کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔اسی درمیان شمس الاسلام نے ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر پنچایت انتخابات کے لئے پرچہ داخل کیا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی نے انہیں ٹکٹ دیا ہے اور اعلیٰ رہنماوں کی ہدایت پر ہی پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔دوسری طرف شیخ سفیان کو نامزد کیے جانے کی وجہ سے پارٹی کے رہنما اور کارکنان شدید ناراض تھے۔ ناراض ترنمول کارکنوں نے نندی گرام بلاک ترنمول کے پارٹی دفتر میں تالے کو لٹکا کر احتجاج کیا۔