مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے اوشا گرام میں ایک تقریب کے دوران ترنمول کانگریس کے رہنما نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو نوبل انعام ملنے کا دعویٰ کیا۔ بی جے پی نے ترنمول کانگریس کے رہنما کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو کس کارنامے کے لیے اتنا بڑا اعزاز دینے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
اوشا گرام میں بی جے پی کے سینکڑوں حامیوں کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی تقریب کے دوران ضلع صدر عبدالحمید للن کی موجودگی میں یہ بات کہی گئی۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کرشنا کمار بیرا نے کہا کہ اس تقریب میں پارٹی کے اعلیٰ رہنما عبدالحمید للن سمیت کئی رہنما موجود ہیں، میری باتوں سے وہ بھی اتفاق رکھتے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو کنیا شری ترقیاتی منصوبے کے لیے جرمنی سے ایوارڈ مل چکا ہے۔ ترقیاتی کاموں کے لیے امریکی جریدے میں تعریفیں شائع ہوچکی ہیں۔ اسی بنیاد پر یہ بلند آواز میں کہا جاسکتا ہے کہ غریب عوام کے لیے ترقیاتی اسکیمات اور منصوبے انجام دینے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو نوبل انعام مل جائے تو کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی۔'
ٹی ایم سی رہنما کا دعویٰ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نوبل انعام کی حقدار
بردوان ضلع کے اوشا گرام میں ایک تقریب کے دوران ترنمول کانگریس کے رہنما نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو نوبل انعام ملنے کا دعویٰ کیا ہے، جب کہ بی جے پی نے ترنمول کانگریس کے رہنما کے بیان پر شدید تنقید کی ہے۔
ٹی ایم سی رہنما کا دعویٰ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو نوبل انعام ملے گا
دوسری طرف بی جے پی کے رہنماؤں نے کہا کہ کسی کی تعریف کرنی چاہیے لیکن اتنی نہیں کرنی چاہیے کہ لوگ سوچنے پر مجبور ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ابھی ایسا کچھ نہیں کیا ہے جس سے انہیں نوبل انعام دیا جائے۔'