اردو

urdu

ETV Bharat / state

TMC Leader Murdered: چائے کی دکان پر بحث و تکرار کے بعد ٹی ایم سی رہنما کا قتل - معمولی بحث کے بعد ترنمول کانگریس کے کارکن کا قتل

ندیا ضلع کے کلیانی تھانہ علاقے میں چائے کی دکان پر معمولی بحث کے بعد ترنمول کانگریس کے کارکن نے اپنی پارٹی کے رہنما کا قتل کرنے کے بعد پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دی۔

چائے دکان پر بحث و تکرار کے بعد ٹی ایم سی رہنما کا قتل
چائے دکان پر بحث و تکرار کے بعد ٹی ایم سی رہنما کا قتل

By

Published : Dec 2, 2021, 3:36 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی تھانہ علاقے میں چائے کی دکان پر معمولی بحث و تکرار کے بعد ترنمول کانگریس کے کارکن نے اپنی پارٹی کے رہنما کا قتل Murder At Tea Stall کر دیا۔

انہوں نے اس دردناک واقعے کے بعد پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دی۔ سرعام قتل کا واقعہ پیش آنے کے سبب غیاث پور علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

ذرائع کے مطابق غیاث پور میں سڑک کے کنارے ایک چائے کی دکان میں پردیپ اور شیامل نام کے ترنمول کانگریس کے دو رہنماؤں کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے موضوع پر بحث و تکرار شروع ہو گئی۔

چائے دکان کے مالک رفیق الرحمان اور غازی نام کے ایک شخص نے مداخلت کرکے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔

لوگوں کے سمجھانے پر پردیپ وہاں سے چلا گیا لیکن کچھ دیر بعد وہ چائے کی دکان پر حاضر ہوا اور چاقو سے شیامل پر حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Kolkata Municipal Corporation Polls: ٹی ایم سی امیدوار فیض احمد خان نے پرچہ داخل کیا

مقامی باشندوں نے ترنمول کانگریس کے زخمی رہنما کو کلیانی جواہر لعل نہرو ہسپتال میں داخل کرایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اس واقعے کے بعد ترنمول کانگریس کے رہنما پردیپ نے کلیانی تھانے میں پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دی۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ندیا ضلع ترنمول کانگریس صدر منظورالرحمن نے کہا کہ اس واقعے پر بے حد رنجیدہ ہوں۔ خبر سن کر صدمہ پہنچا، دونوں ترنمول کانگریس کے سرگرم رہنما ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details