اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کا صفایا یقینی: خلیل الرحمٰن

مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے جنگی پور ترنمول کانگریس کے صدر اور رکن اسمبلی خلیل الرحمٰن نے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے صفایا ہونے کی بات کہی ہے۔

رکن اسمبلی خلیل الرحمٰن
رکن اسمبلی خلیل الرحمٰن

By

Published : Sep 7, 2021, 12:09 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں رواں ماہ کے آخر میں تین اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کو لے کر سرگرمیاں کافی تیز ہو گئی ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس جہاں ایک طرف تینوں اسمبلی حلقوں میں اپنی جیت کو یقینی قرار دے رہی ہے، وہیں دوسری جانب کانگریس اور بی جے پی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی بھر پور کوشش کر ہی ہیں۔

جنگی پور ترنمول کانگریس کے صدر اور رکن اسمبلی خلیل الرحمٰن نے کہا کہ ممتابنرجی گذشتہ دس برسوں سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ان کے کاموں کی بدولت ہی گذشتہ اسمبلی انتخابات میں تاریخی جیت ملی تھی اور امید ہے کہ ضمنی انتخابات میں بھی یک طرفہ کامیابی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ مرشدآباد ضلع کے دونوں سیٹوں شمشیرگنج اور جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے امیدواروں کو یکطرفہ طور پر جیت ملے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:مغربی بنگال: ممتا بنرجی کے اسمبلی حلقہ میں 30 ستمبر کو ضمنی انتخاب



خلیل الرحمٰن نے کہا کہ ذٖاکر حسین کو ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ وزرات پر رہتے ہوئے کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اس سے عوام کو کافی فائدہ ہو سکتا ہے۔

دوسری طرف پردیش کانگریس کے صدر نے شمشیرگنج اور جنگی پور اسمبلی حلقوں میں لفٹ فرنٹ کے امیدوار کی حمایت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ان دونوں اسمبلی سیٹوں پر کانگریس اپنا امیدوار نہیں اتارے گی۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوران مرشدآباد ضلع کے نمتیتا اسٹیشن پر ہوئے دھماکے میں اس وقت کے وزیر ذاکر حسین شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details