مالدہ ضلع کے کالیا گنج تھانہ علاقے میں واقع ایک بھٹے کی کھیت سے ترنمول کانگریس کے رہنما کی لاش برآمد کی گئی اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ کالیا گنج تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوانے کا انتظام کیا۔ پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ مقتول کا قتل کیا گیا ہے۔ TMC Leader Found Dead in Kaliaganj in Malda
TMC Leader Found Dead in Kaliaganj in Malda: مالدہ سے ترنمول کانگریس کے رہنما نسیم علی کی لاش برآمد
مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے کالیا گنج تھانہ علاقے میں واقع ایک بھٹے کی کھیت سے ترنمول کانگریس کے رہنما نسیم علی کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ TMC Leader Found Dead in Kaliaganj in Malda
جسم پر زخموں کے انگنت نشانات پائے گئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ مقتول کی شناخت نسیم علی کے طور پر ہوئی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے لیکن انہیں جلد ڈھونڈ نکالا جائے گا۔ ترنمول کانگریس کے مقتول رہنما کے گھر والوں نے کہا کہ وہ کل کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کے لئے گھر سے نکلا تھا، لیکن دوبارہ گھر واپس نہیں لوٹے۔ انہوں نے کہا کہ تھانے میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی گئی۔ گھر سے چالیس کلو میٹر دور ایک کھیت میں ان کی لاش ملی۔ ان کا قتل کیا گیا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: ترنمول کانگریس کے لاپتہ رہنما کی لاش بہار سے برآمد