مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں ترنمول کانگریس کے اندرونی اختلافات منظر عام پر آنے لگے ہیں۔ ضلع سطح کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ بھی تیز ہو گئی ہے۔ترنمول کانگریس کے رہنما فیاض الحق نے پریس کانفرنس کے دوران اپنی پارٹی کے رکن اسمبلی سمر مکھرجی پر بدعنوانی کے مختلف معاملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ ترنمول کانگریس کے رہنما فیاض الحق نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی سمر مکھرجی کی وجہ سے پارٹی کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔ آپسی اختلافات کے سبب پارٹی کمزور ہونے لگی ہے اور اس کا فائدہ بی جے پی کو حاصل ہوگا۔ TMC leader Fayyaz-ul-Haq On Samar Mukherjee
TMC leader Fayyaz-ul-Haq On Samar Mukherjee: ٹی ایم سی رہنما فیاض الحق کا اپنی پارٹی کے رکن اسمبلی پر بدعنوانی کا الزام - رکن اسمبلی سمر مکھرجی پر بدعنوانی کا الزام
مالدہ ضلع ترنمول کانگریس کے رہنما فیاض الحق نے پریس کانفرنس کے دوران اپنی ہی پارٹی کے رکن اسمبلی سمر مکھرجی پر بدعنوانی کے مختلف معاملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ TMC leader Fayyaz-ul-Haq On Samar Mukherjee
![TMC leader Fayyaz-ul-Haq On Samar Mukherjee: ٹی ایم سی رہنما فیاض الحق کا اپنی پارٹی کے رکن اسمبلی پر بدعنوانی کا الزام ٹی ایم سی رہنما فیاض الحق نے اپنی پارٹی کے رکن اسمبلی پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15147096-thumbnail-3x2-as.jpg)
انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کے دوران وہ پارٹی کے دوسرے رہنماؤں پر الزام تراشی کے لیے یہاں نہیں آئے ہیں۔ وہ اس پریس کانفرنس کے ذریعے پارٹی تک یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ترنمول کانگریس میں کیا چل رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی خود بدعنوانی کے متعدد معاملے میں ملوث ہیں۔ ہم پر الزام لگانے سے پہلے وہ اپنے آپ کو آئینے میں دیکھ سکتے ہیں۔ سچائی کا پتہ چل جائے گا۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق اس سے پہلے انہوں نے ان پر بدعنوانی میں ملوث کا الزام لگایا تھا۔ پولیس کی تفتیش میں میرے خلاف کچھ نہیں نکلا۔ رکن اسمبلی کیا چاہتے ہیں انہیں خود پتہ نہیں۔ واضح رہے کہ مالدہ ضلع ترنمول کانگریس رہنما اور رکن اسمبلی سمر مکھرجی نے فیاض الحق پر بالو چوری، مٹی چوری اسمگلنگ کا الزام عائد کیا تھا۔