اردو

urdu

ETV Bharat / state

Allegation of Illegally Selling Soil: نائب پردھان پر مٹی اسمگل کرنے کا الزام

مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور کے ایک نمبر بلاک مہیندر پور گاؤں میں پروین بانو نام کی ایک خاتون نے نائب پنچایت پردھان اور ترنمول کانگریس کے رہنما فیضان علی پر ان کی زمین کی مٹی فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ TMC Leader Faizan Ali Allegedly Sold Soil

نائب پردھان پر مٹی اسمگل کرنے کا الزام

By

Published : Apr 15, 2022, 8:52 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور کے ایک نمبر بلاک مہیندر پور گاؤں سے تعلق رکھنے والی والی 54 سالہ پروین بانو نے ترنمول کانگریس کے رہنما پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی دو بیگھہ پر دو دو فٹ مٹی کاٹنے کے بجائے چار- چار فٹ مٹی کاٹ کر فروخت کر دیا گیا ہے TMC Leader Faizan Ali Allegedly Sold Soil۔ انہوں نے کہا کہ نائب پنچایت پردھان فیضان علی سے اس سلسلے میں بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ اس سلسلے میں ہریش چندر پور تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دو بیگھہ زمین پر چار - چار فٹ مٹی کاٹ کر فروخت کر دیا گیا اور سارا پیسہ لے لیا۔ نائب پنچایت کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ تھانے میں شکایت درج کرائی ہے اور انصاف کی فریاد کی ہے۔ وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ نائب پنچایت پردھان سے پوچھ کی جا رہی ہے۔'


نائب پنچایت پردھان اور ترنمول کانگریس کے رہنما فیضان علی نے کہاکہ ان کے خلاف عائد کیے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے، سچائی سامنے آ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پنچایت آئین کے مطابق ہی ان کی زمین کی کاٹی گئی ہے۔ ان کی اجازت لے کر اس کام کو انجام دیا گیا ہے۔'

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details