اردو

urdu

ETV Bharat / state

این آئی اے نے ترنمول کانگریس کے رہنما چھتردھر مہتو کو گرفتار کر لیا

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے جنگل محل میں برسوں پہلے سی پی آئی ایم رہنما کے قتل کے معاملے میں ترنمول کانگریس کے رہنما چھتردھر مہتو کو گرفتار کر لیا ہے۔

tmc leader chhatradhar mahato arrest by nia from junglemahal
این آئی اے نے ترنمول کانگریس کے رہنما چھتردھر مہتو کو گرفتار کر لیا

By

Published : Mar 28, 2021, 11:59 AM IST

Updated : Mar 28, 2021, 1:50 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد مرکزی جانچ ایجنسیوں کی جانب سے ایک بار کارروائیاں شروع ہو چکی ہیں۔ مغربی بنگال کے لال گڑھ (جنگل محل) میں آج صبح تین بج کر 40 منٹ پر تقریباً 40 اہلکاروں پر مشتمل این آئی اے کی ٹیم نے خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی۔

این آئی اے نے چھاپہ ماری مہم کے تحت ترنمول کانگریس کے رہنما چھتردھر مہتو کو 2009 میں سی پی آئی ایم کے رہنما پرابیر مہتو کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

این آئی اے کی ٹیم نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو گرفتار کرکے شمالی 24 پرگنہ کے سالٹ لیک میں واقع این آئی اے دفتر لے کر پہنچی۔

ذرائع کے مطابق چھتر دھر مہتو کو سی پی آئی ایم کے رہنما پرابیر مہتو کے قتل معاملے کے ساتھ ساتھ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این آئی اے کو جنگل محل کے رہنما چھتردھر مہتو کو برسوں سے تلاش تھی۔ دس برس بعد جیل سے رہائی ملنے کے بعد سے ہی این آئی اے ان سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی تھی۔

مزید پڑھیں:

وزیر اعظم مودی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزم

واضح رہے کہ چھتردھر مہتو جنگل محل میں آدیباسیوں کے بہت بڑے رہنما ہیں۔ وہ آدیباسیوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ چھتردھر مہتو پر سی پی آئی ایم کے رہنما پرابیر مہتو کے قتل کے علاوہ راجدھانی ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے کا بھی الزام ہے۔

Last Updated : Mar 28, 2021, 1:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details