مرشدآباد کے جلنگی سے آزاد خاتون امیدوار کی نازیبا تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں ترنمول رہنما کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کا اصل کھیل شروع ہو چکا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست کے نصف درجن اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان بھیانک جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے. اس دوران متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ درجنوں مکانات منہدم کر دیا گیا۔
اسی درمیان مرشدآباد کے جلنگی سے آزاد خاتون امیدوار کی نازیبا تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی اطلاع ہے۔
آزاد امیدوار سعیدہ رفیق سلطانہ کی تصویر وائرل ہونے کی شکایت پر چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس نے معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے ضلع ترنمول کانگریس کے سرکردہ رہنما شیخ موذمل کو آزاد خاتون امیدوار کی نازیبا تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے اور اس
عاملے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
خاتون امیدوار کی نازیبا تصویر وائرل کرنے کے الزام میں ترنمول رہنما گرفتار - ترنمول رہنما گرفتار
پولیس نے معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے ضلع ترنمول کانگریس کے سرکردہ رہنما شیخ مزمل کو آزاد خاتون امیدوار کی نازیبا تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ اس معاملے میں فی الحال زیادہ کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔ سائبر سیل کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سعیدہ رفیق سلطانہ ترنمول کانگریس کی سرگرم رہنما تھی. اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہیں ملنے کے سبب وہ پارٹی سے ناراض ہو گئی اور آزاد امیدوار کے طور پر اسمبلی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا۔
کیونکہ ترنمول کانگریس ضلع صدر سی پی آئی ایم کو چھوڑ کر پارٹی میں شامل عبدالرزاق ملا کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
پارٹی کے اس فیصلے سے ناراض ہو کر سلطانہ نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا جو جھگڑے کی وجہ سے بنی۔