مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات Local Body Elections کے نتائج کے بعد سے ہی خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک چھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کے بموں کے حملے میں ترنمول کانگریس کے رہنما اور برشال پنچایت کے نائب پردھان کی موت ہو گئی۔TMC Panchayat Pradhan killed in bomb attack In Birbhum
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور شدید طور پر زخمی نائب پنچایت پردھان کو رامپور ہاٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔
پولیس نے کہا کہ مقتول نائب پنچایت پردھان کی شناخت بھدو شیخ کے طور پر ہوئی ہے، وہ رامپور ہاٹ کے ایک نمبر بلاک بڑشال پنچایت کے نائب پنچایت پردھان تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نائب پنچایت پردھان بھدو شیخ اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ چائے دکان کے باہر بیٹھے ہوئے تھے اسی وقت تین موٹر سائیکل پر سوار شرپسند آئے اور بموں سے حملہ کر دیا۔