مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور تجربہ کار ماہر معاشیات امت مترا سرگرم سیاست سے کنارہ کشی کرنے والے ہیں۔
ریاست کی سیاست میں قیاس آرائی ہے کہ ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر مالیات امت مترا خراب صحت کی وجہ سے وزارت سے سبکدوشی کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امت مترا اس وقت کسی بھی اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی نہیں ہیں۔ اس کے باوجود وہ ریاست کے وزیر مالیات ہیں۔
رواں برس کے نومبر تک امت مترا کو ریاست کے کسی بھی اسمبلی حلقہ سے ضمنی انتخاب جیت کر رکن اسمبلی کی حیثیت سے اسمبلی پہنچنا ہوگا۔
اسی درمیان امت مترا مسلسل بیمار چل رہے ہیں، صحت خراب ہونے کی وجہ سے ہی وہ سرگرم سیاست سے کنارہ کشی کرسکتے ہیں۔
خبر یہ بھی ہے کہ وزیر مالیات امت مترا کی میعاد پانچ مہینے یعنی نومبر میں ختم ہوجائے گی، جب کہ وہ اپنے کام کو مزید جاری رکھنا نہیں چاہتے۔
صحت خراب ہونے کی وجہ سے دفتر جانے کے بجائے امت مترا زیادہ تر اپنے گھر سے سارا کام کاج کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ صحت خراب ہونے کی وجہ سے ہی امت مترا کابینی وزراء کی حلف برداری تقریب میں بھی شرکت نہیں کر پائے تھے۔