مرشدآباد:مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی ایک دن پہلے بی جے پی پر آر ایس ایس کو ترجیح دیتی ہیں۔ دوسرے دن ابھیشیک بنرجی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں حاضری دینی پڑی۔ یہ سب ایک سازش کے تحت کیا جارہا ہے تاکہ ایک دوسرے کی حکومت برقرار رہ سکے۔ Adhir Ranjan on TMC And RSS
انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی آر ایس ایس کی حمایت کرتی ہیں۔یہ سلسلہ برسوں سے جاری ہے۔گزشتہ روز سیکٹرٹریٹ نبنو بلڈنگ نبنو میں نامہ نگاروں کے سامنے آرایس ایس کو بی جے پی سے بہتر قرار دیا تھا ۔اس میں چھپانے والی بات نہیں رہ گئی ہے۔لوگوں تک یہ پہنچ چکی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ بنگال کے لوگ آرایس ایس کی بولی بولنے والی سیاسی رہنما کے ساتھ جائیں گے یاپھر کانگریس کی حمایت کریں گے۔
ان کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنماوں کے خلاف سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی محض ایک دیکھاوا ہے۔جانچ ایجنسیاں کی سختی برتنے کے بعد سابق وزیر پارتھوچٹرجی اور رکن اسمبلی انوبرتامنڈل جیل پہنچ گئے۔لیکن ابھیشیک بنرجی کوکوئلہ اسمگلنگ میں باربار بلایا جاتا ہے اور گھنٹوں پوچھ گچھ کرنے کے بعد چھوڑ دیا جاتاہے۔ابھیشیک بنرجی کی گرفتاری نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ یہ لوگ آر ایس ایس کی حمایت کرتے ہیں۔