اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیا جیوتی پریہ بی جے پی میں شامل ہوں گے؟ - جیوتی پریہ ملک

دل بدل کے دورمیں ترنمول کانگریس کے ایک بڑے رہنما جیوتی پریہ ملک کی بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائی کا بازارگرم ہے۔

کیا جیوتی پریہ بی جے پی میں شامل ہوں گے؟

By

Published : May 29, 2019, 2:41 PM IST

Updated : May 29, 2019, 3:40 PM IST


مغربی بنگال میں پارلیمانی انتخابات کے بعد دل بدل کاسلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے اور کونسلر کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد اب تک بڑے رہنما جیوتی پریہ ملک کی بی جے پی میں جانے کی قیاس آ را ئی تیز ہے۔

جیوتی پریہ ملک بھی بی جے پی میں شامل ہوں گے

بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے کہاتھا کہ ترنمول کا نگریس کے ایک اور بڑےرہنما جیوتی پریہ ملک بہت جلد بی جے پی میں شامل ہو ں گے۔

بی جے پی میں شامل ہونے کے سوال پر جیوتی پر یہ ملک نے کوئی معقول جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ ایسا کوئی بات نہیں ہے۔مجھے ٹارگیٹ کیا جارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے دباؤ میں رکھا نہیں جا سکتا ہے۔مجھے کوئی ڈرا دھمکانہیں سکتاہے۔آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ کون کہاں جارہا ہے۔

Last Updated : May 29, 2019, 3:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details