مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کانگریس، لفٹ فرنٹ اور انڈین سیکولر فرنٹ اتحاد نے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
ترنمول کانگریس کے اعلان کردہ امیدواروں کی فہرست میں سنئیر رہنما اور وزیر جاوید احمد خان کے نام بھی شامل ہے۔
ترنمول کانگریس کی جانب سے اسمبلی انتخابات 2021 کے لئے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد سینئر رہنما اور وزیر جاوید احمد خان کو مبارکباد دینے کے لیے ان کے حامیوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔
حامیوں کی مبارکباد اور نیک خواہشات قبول کرنے کے بعد سینئر رہنما اور وزیر جاوید احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی نے مضبوط اور متوازن امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا، جن میں سماج کے تمام شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔