کولکاتا کارپوریشن Kolkata Municipal Corporation 2021 انتخابات کے لیے برسر اقتدار ترنمول کانگریس نے 144 سیٹوں میں سے 126 سیٹوں پر اپنے امیدوارں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے اس بار 21 مسلم امیدواروں Muslim Candidatesکو ہی ٹکٹ دیا ہے۔ اقلیتی آبادی کے تناسب میں دیکھا جائے تو 20.60 فیصد آبادی کو صرف 14 فیصد ہی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ جبکہ سنہ 2015 میں 22 مسلم امیدواروں ٹکٹ دیا تھا۔
کولکاتا شہر میں سنہ 2011 کی مردم شماری کے تحت مسلمانوں کی آبادی 20.60 فیصد ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سنہ 2021 میں مسلمانوں کی آبادی 10لاکھ 24 ہزار 58 ہے۔ کولکاتا شہر میں مسلمان شہر کے دوسری سب سے بڑی آبادی ہے۔ وہیں کولکاتا شہر میں عیسائیوں کی آبادی 0.88 فیصد ہے۔
سنہ 2015 میں ترنمول کانگریس نے 22 مسلم امیدواروں Muslim Candidates کو ٹکٹ دیا تھا جس میں 15 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ بعد میں پردیش کانگریس اور بایاں محاذ کے کچھ کامیاب امیدوار ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے اور یہ تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی۔ سنہ 2015 میں کولکاتا کارپوریشن میں مسلم کونسلر کی کل تعداد 22 ہوگئی۔