مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپورپارلیمانی حلقے کے سابق رکن پارلیمان دنیش ترویدی کا کہنا ہے کہ 'مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ آخر ان رہنماؤں کی کیا غلطی ہے۔ انہیں کس جرم میں حراست میں رکھا گیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اگر وہ کوئی غلطی کرتے توانہیں حراست میں رکھا جا سکتا تھا لیکن انہوں نے کوئی جرم کیا ہی نہیں ہے تو پھر انہیں حراست میں رکھنے کا کیا مطلب ہے۔'
ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق جموں وکشمیر کے جن رہنماؤں کوحراست میں رکھا گیا ہے، ان میں سے کچھ تو حکومت کاحصہ بھی تھے۔ ہمیں اس سلسلے میں تمام معلومات حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔'