اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کی ہدایت پر ترنمول کانگریس کا وفد کسانوں سے ملا

وزیراعلی ممتا بنرجی کی ہدایت پر آج دہلی کے سنگھو بارڈر پر کسانوں سے آج ترنمول کانگریس کے پانچ اراکین پارلیمان نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایک بار پھر کسانوں سے فون پر بات چیت کی۔ ان کی تحریک کی حمایت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ممتا بنرجی کی ہدایت پر ترنمول کانگریس وفد کسانوں سے ملے
ممتا بنرجی کی ہدایت پر ترنمول کانگریس وفد کسانوں سے ملے

By

Published : Dec 23, 2020, 6:52 PM IST

ترنمول کانگریس کے ایک وفد نے آج وزیر اعلی ممتا بنرجی کی ہدایت پر سنگھو بارڈر پر احتجاج کر رہے کسانوں سے ملاقات کی۔ وفد میں ترنمول کانگریس کے پانچ اراکین پارلیمان ڈیرک اوبرائن، شتابدی رائے، پرسون بنرجی، پرتیما منڈل اور ندیم الحق شامل تھے۔

ترنمول کانگریس کی طرف سے وفد نے کسانوں سے گفت و شنید کی اور ان کے سے اظہار یکجہتی کیا۔اس موقع پر کسانوں کے کئی رہنماؤں نے وزیر اعلی ممتا بنرجی سے فون پر بات کی جس کے دوران وزیر اعلی ممتا بنرجی کسانوں کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔کچھ کسانوں نے وزیر اعلی ممتا بنرجی سے سنگھو بارڈر جہاں کسانوں کا دھرنا جاری ہے آنے کی دعوت دی۔

نہوں نے ترنمول کانگریس کے وفد سے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج و مظاہرہ اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک حکومت اس متنازعہ قوانین کو واپس نہیں لیتی ہے۔ترنمول کانگریس کے وفد نے کہا کہ یہ بہت افسوس ناک ہے کہ جو کسان پورے ملک کو اناج فراہم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

سڑک حادثے میں تین ہلآک، 25 زخمی

ان کو بھوکے رہنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔14برس قبل سنگور میں کسانوں کی زمین کے لئے تحریک چلائی تھی۔انہوں نے 25 دنوں تک بھوک ہڑتال کی تھی۔کسانوں کو انصاف دلانے میں کامیاب ہوئیں تھی۔ترنمول کانگریس ہمیشہ کسانوں کے ساتھ ہے۔اس تحریک میں ترنمول کانگریس کسانوں کے ساتھ ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details