مرشدآباد:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے کاندی میں وسرجن کے دوران چند نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے سابق کاؤنسلر کے مکان پر حملہ کردیا۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع مرشدآباد کے کاندی میں گزشتہ دیر شب مختلف گھاٹوں پر مورتیوں کو وسرجن دینے کا سلسلہ جاری تھا اسی وقت چند لوگوں نے ترنمول کانگریس کے کاونسلر کے مکان ہر اچانک سے حملہ کردیا۔ کاؤنسلر کے گھر پر حملے کے سلسلے میں ترنمول کے ایک اور لیڈر پر الزام عائد کیا گیا ہے۔