اردو

urdu

ETV Bharat / state

TMC Protest Continue دوسرے دن بھی گورنر ہائوس کے باہر ترنمول کانگریس کا احتجاج جاری - ترنمول کانگریس نے اب باضابطہ طور پر اسٹیج

مرکزی حکومت کے ذریعہ منریگا اور دیگر مرکزی اسکیموں کی فنڈنگ روکے جانے کے خلاف راج بھون کے باہر ترنمول کانگریس کا احتجاج دوسرے دن بھی جاری ہے۔ترنمول کانگریس کے کارکنان اس میں حصہ لے رہے ہیں ۔

دوسرے دن بھی گورنر ہائوس کے باہر ترنمول کانگریس کا احتجاج جاری
دوسرے دن بھی گورنر ہائوس کے باہر ترنمول کانگریس کا احتجاج جاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 5:25 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقعراج بھون کے شمالی گیٹ کے باہر ترنمول کانگریس نے اب باضابطہ طور پر اسٹیج لگادیا ہے۔پارٹی نے کہا ہے کہ جب تک گورنر ترنمول کانگریس کے وفد سے ملاقات نہیں کرتے ہیں اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔خیال رہے کہ 2اور3اکتوبر کو ترنمول کانگریس نے دہلی میںاس معاملے میں احتجاج کیا تھا ۔3اکتوبر کی شام کو ترنمول کانگریس کا وفد جنتر منترسے کرشی بھون مرکزی وزیر مملکت دیہی ترقی سےملاقات کرنے کیلئے پہنچا۔رات 9بجے تک کرشی بھون میں دیہی ترقی کے وزارت کے دفتر کے باہر ترنمول کانگریس کا وفد بیٹھا رہا لیکن مرکزی وزیر مملکت نے ملاقات نہیں کی ۔بعد میں دہلی پولس نے انہیں وہاں سے جبراً ہٹاکر دو گھنٹے تک پولس حراست میں رکھنے کے بعد رہاکردیا۔

پولس حراست سے رہا ہونے کے بعدابھیشیک بنرجی نے کلکتہ میں گورنر ہائوس کے باہر احتجاج کرنے اور انہیں میمورنڈم سونپنے کا اعلان کیا تھا۔مگر گورنر بدھ کو ہی کلکتہ سے کیرالہ کیلئے روانہ ہوگئے ۔بعد میںشمالی بنگال میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہونے کے بعد وہ دہلی سے براہ راست شمالی بنگال کے اضلاع کا دورہ کیا اور دورہ مکمل کرنے کے بعد کلکتہ لوٹنے کے بجائے دہلی کیلئے روانہ ہوگئے ۔

جمعرات کی سہ پہر سے ہی راج بھون کے شمالی گیٹ پر ترنمول کانگریس کا احتجاج جاری ہے۔رات 11:30بجے ابھیشیک بنرجی دھرنے کے مقام پر پہنچے ۔ان کی موجودگی کا علم ہوتے ہی شہر کے مختلف حصے سے پارٹی کارکنان پہنچناشروع ہوگئے تھے۔آج جمعہ کی صبح سے ہی گورنر کے ہائوس کے باہر بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں ۔ایسا لگ رہا ہے کہ ترنمول کانگریس کے وفد سے اگلے دو یاتین دنوں تک گورنر کی ملاقات ممکن نہیں ہے۔اس صورت میں گورنر ہائوس کے باہر دھرنا کئی دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔چوں کہ کلکتہ میں لگاتار بارش ہورہی ہے اس لئے مظاہرین کو بارش سے بچانے کیلئے اسٹیج اور شامیانے لگائے گئے ہیں ۔ پردے بھی لگائے گئے ہیں تاکہ رات ا سٹیج پر ہی گزاری جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Raj Bhawan Gherao گورنر ہاؤس کے باہر ترنمول کانگریس کا احتجاج

ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے جمعرات کی رات دھرنا منچ کے قریب گزاری۔ 11 بجے کے بعد، ترنمول کانگریس کے دیگر لیڈران اسٹیج سے چلے گئے، لیکن ابھیشیک بنرجی وہیں روکے رہے۔ا سٹیج کے پیچھے ایک عارضی کیمپ لگایا گیا ہے۔ ابھیشیک بنرجی اسی کیمپ میں تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کی قیادت صبح 11 بجے سے دوبارہ دھرمنچ میں شامل ہوگئی ہے۔ترنمول کانگریس کی قیادت نے واضح کردیا ہے ہے کہ جب تک گورنر وفد سے ملاقات نہیں کرلیتے ہیں اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details