اردو

urdu

ETV Bharat / state

TMC On Jyoti Priya Malik وزیر جیوتی پریہ ملک کی گرفتاری ایک سازش: ترنمول کانگریس - ٹی ایم سی آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی

ترنمول کانگریس نے راشن بدعنوانی کے معاملے میں سابق وزیر خوراک اور موجودہ وزیر جنگلات جیوتی پریہ ملک کی گرفتاری کے پیچھے سازش کا الزام لگایا ہے۔

وزیر جیوتی پریہ ملک کی گرفتاری ایک سازش: ترنمول کانگریس
وزیر جیوتی پریہ ملک کی گرفتاری ایک سازش: ترنمول کانگریس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 4:44 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے وزیر خوراک رتھن گھوش نے شمالی 24 پرگنہ کے مدھیم گرام میں ایک جلوس نکالا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست کے واجبات کے لیے ترنمول کانگریس آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی تحریک سے بی جے پی خوفزدہ ہے۔ اس لیے ای ڈی اور سی بی آئی انتقامی جذبے سے ترنمول لیڈروں اور وزراء کے گھروں میںتلاشی لے رہی ہے اور گرفتاریاں کررہی ہیں ۔

ہفتہ کو ترنمول کانگریس کی طرف سے مدھیم گرام میں ایک جلوس نکالا گیا۔اس میں شرکت کرتے ہوئے ریاستی وزیر راتھین گھوش نے کہا کہ دراصل ای ڈی نے چھاپہ مارنے سے پہلے جیوتی پریہ کے گھر کا دورہ کیا۔ خیال رہے کہ میونسلٹی میں تقرری میں گھوٹالہ کے معاملے ریاستی وزیر خوراک راتھین گھوش بھی جانچ کی زد میں ہے اور ان سے بھی مرکزی جانچ ایجنسی پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔راشن بدعنوانی کے معاملے میں جیوتی پریہ ملک کی گرفتاری پر موجودہ وزیر خوراک نے کہا کہ ’’یہ بی جے پی کی سازش ہے۔

راتھین نے ریلی سے سوال اٹھایا کہ کیا یہ تمام گرفتاریاں ہمارے لیڈر ابھیشیک بنرجی کی تحریک کا رخ بدلنے کے لیے ہیں؟100 دن کے کام اور ہاؤسنگ سکیم پر؟بی جے پی ہمارے لوگوں کو سی بی آئی اور ای ڈی جیسی مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ پریشان کر رہی ہے۔ ہم اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رتھن گھوش طویل عرصے تک مدھیم گرام میونسپلٹی کے چیئرمین تھے۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ آیان شیل کی کمپنی اے بی ایس انفوزون کے دفتر سے ضبط کیے گئے مختلف دستاویزات میں رتھن کا نام جگہ جگہ ملا ہے۔ایا شیل اس وقت اساتذہ تقرری گھوٹالے میں جیل میں ہیں۔2014 کے بعد میونسپلٹی میں ملازمت کے نام پر رقم کے لین دین کا الزام رتھن گھوش پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jyoti Priya Malik جیوتی پریہ ملک کو عدالت نے دس دنوں کیلئے ای ڈی کے تحویل میں دیا

ای ڈی نے اس بنیاد پر ان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تھا ۔اگرچہ راتھین کا دعویٰ ہے کہ یہ تلاشی مکمل طور پر سیاسی انتقال کا نتیجہ ہے۔ای ڈی کے اہلکار مجھے ہراساں کرنے کے لیے میرے گھر آئے تھے۔" وزیر خوراک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے گھر سے تقرری سے متعلق کوئی دستاویز نہیں ملے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details