مغربی بنگال کے چار اسمبلی حلقوں جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا (جزیرہ)، شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ، ندیا ضلع کے شانتی پور اور کوچ بہار کے دن ہاٹا اسمبلی میں ہوئے ضمنی انتخابات کی گنتی جاری ہے۔
ریاست کے چاروں گنتی مراکز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اسی تمام مراکز پر کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
شمالی 24 پرگنہ ضلع کے کھردہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور وزیر شوبھن دیب چٹرجی دوسرے راؤنڈ کے بعد تقریباً ساڑھے 12 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔
جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اپنے کٹر حریف بی جے پی کے امیدوار سے تقریباً 9 ہزار 321 ووٹوں سے آگے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار کو واضح برتری حاصل ہو چکی ہے۔
کوچ بہار کے دن ہاٹا سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ادین گوہا بی جے پی کے امیدوار اشوک منڈل سے تقریبا 43 ہزار 879 ووٹوں سے آگے ہیں۔ دن ہاٹا میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:
مغربی بنگال ضمنی انتخابات: چاروں سیٹوں پر ترنمول کانگریس کی سبقت - مغربی بنگال کی چاروں سیٹوں پر ترنمول کانگریس کی سبقت
شمالی 24 پرگنہ ضلع کے کھردہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور وزیر شوبھن دیب چٹرجی تقریباً ساڑھے 12 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ جنوبی 24 پرگنہ، دن ہاٹا اور شانتی پور اسمبلی حلقے میں بھی ترنمول کانگریس کو بی جے پی پر بھاری سبقت حاصل ہے۔
مغربی بنگال ضمنی انتخابات: تمام چاروں سیٹوں پر ترنمول کانگریس کی سبقت
دوسری طرف ندیا ضلع کے شانتی پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سنئیر رہنما سبرتو منڈل اپنے حریف بی جے پی کے امیدوار سے 9 ہزار 918 ووٹوں سے آگے ہیں۔