ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، وہیں ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
ریاست مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے امیدوار کاجل سنہا کی کی کورونا سے موت ہو گئی۔ ان کی عمر 59 برس تھی۔ وہ اس انتخاب میں کھردھہ اسمبلی نشست سے ٹی ایم سی امیدوار تھے۔ کچھ دنوں پہلے ہی انہیں کورونا مثبت پایا گیا تھا۔
ٹی ایم سی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ان کی موت پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا یہ سن کر بہت افسوس ہوا۔ کھردھہ اسمبلی سے ہمارے امیدوار کاجل سنہا کی کورونا سے موت ہو گئی۔