مغربی بنگال کے جنوب میں واقع مسلم اکثریتی کولکاتا پورٹ اسمبلی انتخابات 2021 کے مدنظر سرخیوں میں ہے۔ گارڈن رچ شیپ اینجئنرنگ ورکس کے سبب اہمیت کے حامل کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقہ پورے بھارت میں مشہور ہے۔
کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے سے دو مرتبہ کے فاتح ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما فرہاد حکیم کا مغربی بنگال پردیش کانگریس کے نائب صدر محمد مختار سے مقابلہ ہو گا۔ کھاتا قلم اور ریکارڈ کی بنیاد پر ترنمول کانگریس کے امیدوار فرہاد حکیم مضبوط پوزیشن میں ہیں لیکن گارڈن ریچ کے مشہور سیاسی رہنما اور سماجی خدمت گار محمد مختار کو کسی بھی قیمت پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔
کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے میں روڈ شو کی قیادت کرتے ہوئے ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو خصوصی بات چیت کی۔
اس دوران فرہاد حکیم نے کہا کہ آپ جو بھیڑ دیکھ رہے ہیں وہ بھیڑ نہیں بلکہ کولکاتا پورٹ کے لوگوں کا پیار ہے اور یہ سب صرف میرے لیے ہے۔