مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اپوزیشن جماعتوں کو کلین سوئپ کردیا ہے۔
شمشیرگنج سے ترنمول کانگریس کے امیدوار امیرالاسلام نے کانگریس کے امیدوار زاہد الرحمٰن کو 26 ہزار 113 ووٹوں سے شکست دے دی۔ شمشیر گنج اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کو کانگریس کے خلاف سخت آزمائش سے دو چار ہونا پڑا لیکن آخری راؤنڈ میں ترنمول کے امیرالاسلام نے بازی مار لی۔