مغربی بنگال میں جاری پُرتشدد سیاست میں اب تک 60 سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور میں حکومت کی ترقیاتی اسکیم دوار سرکار کی تشہیر کے دوران نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ترنمول کانگریس کے بوتھ صدر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
اس حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ آر اے ایف کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے انور علی زخمی ہوئے ہیں۔