مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے آج 'ایک شخص ایک عہدہ' کے تحت بڑے پیمانے پر تنظیمی ڈھانچے میں ردو بدل کا اعلان کیا۔ نئے تنظیمی ڈھانچے میں نوجوانوں کو جگہ ملی ہے۔ متعدد اضلاع کے صدر کو تبدیل کیا گیا ہے۔ فرہاد حکیم اور اروپ بسواس کو تنظیمی ڈھانچے میں کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی ہے۔
ریاستی اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی پارٹی میں 'ایک شخص ایک عہدہ' کی گونج سنائی دینے لگی تھی۔ بالآخر ترنمول کانگریس نے اس حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کرتے ہوئے ریاستی و ضلعی سطح پر متعدد کمیٹیوں کا اعلان کیا۔ نئے تنظیمی ڈھانچے میں متعدد اضلاع کے صدور کی چھٹی کر دی گئی ہے۔
نوجوان قیادت کو موقع دیا گیا ہے۔ کئی اضلاع کے صدر کے طور پر نوجوان رہنماؤں کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں موسم بے نظیر نور اور مہوا موئترا کو جھٹکا لگا ہے۔ اس کے علاوہ فرہاد حکیم اور اروپ بسواس کے پاس نھی کوئی تنطیمی ذمداری نہیں ہوگی۔
جن اضلاع کے صدور ریاستی وزیر بنایا گیا ہے ان کو تنظیمی ذمہ داری سے چھٹکارا دے دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پر نئے لوگوں کو موقع دیا گیا ہے۔کئی اہم اضلاع کو ایک سے زائد اکائیوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ریاستی کمیٹی میں دو لوگوں کو نائب صدر بنایا گیا ہے۔ ریاستی کمیٹی میں 8 لوگوں کو معاون جنرل سیکریٹری بنایا گیا ہے۔ ریاستی کمیٹی میں دس افراد کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔
مالدہ ضلع کے صدر اور چیئرمین کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مالدہ ضلع کے صدر کے طور پر عبدالرحیم بخشی کو منتخب کیا گیا ہے۔کوچ بہار کے نئے صدر کے طور پر گیرندر ناتھ برمن کا انتخاب کیا گیا ہے۔