اردو

urdu

ETV Bharat / state

شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے متعدد حامی زخمی - اسمبلی انتخابات

ضلع بردوان کے گلسی کے بلاک 1 میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے متعدد حامی زخمی ہو گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

tmc and bjp supporters clash, several injured
شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے متعدد حامی زخمی

By

Published : Nov 22, 2020, 2:16 PM IST

مغربی بنگال میں اگلے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے درمیان بیان بازی جاری ہے ۔

دوسری طرف انتخابی تشہیر کے دوران سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔

بردواں ضلع کے گلسی کے بلاک1 میں بی جے پی خواتین ونگ کے جلسے کی تیاریوں میں بی جے پی کے حامیوں پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کر دیا۔

شرپسندوں کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی لیکن اب تک اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کا ایک گروہ نے بی جے پی کے حامیوں پر حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو بردوان میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بی جے پی کے ضلع صدر کا کہا کہ بی جے پی کے حامی علاقے میں پارٹی کا جھنڈا,بینر اور فیسٹون لگا رہے تھے تبھی شرپسندوں نے حملہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے حامی اور شرپسندوں نے بی جے پی کے حامیوں پر حملہ کیا ہے۔

بی جے پی کے رہنما نے حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنما نورالحسن نے کہا کہ بی جے پی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ گروہ تصادم میں بی جے پی کے حامی زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details