مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے کے بیشتر علاقوں میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص طور پر بھاٹ پاڑہ اسمبلی حلقہ ضلع سیاسی تشدد کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے بھاٹ پاڑہ علاقے میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان بم بازی اور فائرنگ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لئے مرکزی فورسز اور آر اے ایف کی مدد لینی پڑی۔ علاقے میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں اور آر سے ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔