اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی ہندتو اور ترنمول کانگریس بنگالی فخر کے ایجنڈے پر واپس - گزشتہ اتوار کو بریگیڈ میں گیتا پاٹھ

TMC And BJP Start Campaign نئے سال کے موقع پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں ایک بار پھر اپنی پرانی راہوں پر چل کر انتخابات جیتنے کی کوشش کررہے ہیں۔ترنمول کانگریس جہاں ’’بنگالی شناخت ‘‘کے ایشو اٹھا رہی ہے وہیں بی جے پی ہندتو اور پولرائزیشن کے ذریعہ لوک سبھا انتخابات میں آگے بڑھنا چاہتی ہے۔

بی جے پی ہندتو اور ترنمول کانگریس بنگالی فخر کے ایجنڈے پر واپس
بی جے پی ہندتو اور ترنمول کانگریس بنگالی فخر کے ایجنڈے پر واپس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 5:29 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں گزشتہ اتوار کو بریگیڈ میں گیتا پاٹھ کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ گرچہ بی جے پی نے واضح کیا ہے کہ یہ پروگرام بی جے پی کا نہیں ہے تاہم بی جےپی لیڈروں کی موجودگی اور انتظامی امور میں شمولیت سے واضح ہے کہ بی جے پی اس کے ذریعہ کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔

ترنمول کانگریس نے اس پروگرام سے دوری بنائی تھی۔ کلکتہ میں گیتا پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر اڈین گوہا نے کہاکہ سوامی وویکانند نے کہاتھا کہ فٹ بال کھیلنا گیتا پڑھنے سے بہتر ہے۔ تاہم بی جے پی نے پلٹ وارکرتے ہوئے کہا کہ وہ بائیں بازو کے پیدا وار ہیں ۔جب کہ ترنمول کانگریس نے اس بیان کو سوامی ویکانند کی توہین قرار دیا ہے۔

گزشتہ روز منگل کو جب مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جب کلکتہ میں پارٹی ورکروں کے ساتھ میٹنگ کررہے تھے اس وقت ترنمول کانگریس کے کارکنان فٹ بال لے کر احتجاج کیا۔

اس کے بعد ہی بنگال کے سیاسی تجزیہ نگار مانتے ہیں کہ دونوں پارٹیاں ایک بار پھر پرانی راہ پر واپس آگئی ہے۔بی جے پی جہاں گیتا کے ذریعہ سناتن دھرم اور ہندتو کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں وہیں ترنمول کانگریس سوامی وی ویکانند اور فٹ بال کے ذریعہ بنگالی کلچر اور تہذیب کی بات کررہی ہے۔

بی جے پی کو 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بنگال میں غیر متوقع کامیابی ملی تھی۔ اس کے بعد بی جےپی نے 2021 کے انتخابات میں دراندازی، شہریت قانون سمیت مختلف نعروں کا استعمال کرکے پولرائزیشن کی کوشش کی ۔انتخابات سے پہلے نیتا جی جینتی پر 23 جنوری 2021 کو وکٹوریہ میموریل میں منعقد پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں جب ممتا بنرجی اسٹیج پر پہنچیں بی جے پی حامی’’جے شری رام کے نعرے لگانے لگے اور ممتا بنرجی اس پورے واقعے پر چراغ پا ہوگئیں اور تقریر کئے بغیر بیٹھ گئیں۔

ترنمول کانگریس نے اس واقعہ کونیتا جی کی توہین کے طور پر دکھانے کی کوشش کی اور عوامی مہم کے ذریعہ یہ باورکرایا کہ بی جے پی ورکروں اور حامیوں نے خاتون وزیر اعلیٰ کی بے عزتی کی ہے ۔ترنمول کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں نعرہ دیا کہ بنگال کی بیٹی بنگال کے عوام اور بی جے پی لیڈروں کو باہری قرار دیا ۔گزشتہ اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی نے گولڈن بنگلہ بنانے کا نعرہ لگایا تھا۔ امیت شاہ کے لہجے کے بارے میں ابھیشیک نے کہا کہ وہ کہتے ہیں سنار بنگلہ بنے گا، سنار بنگلہ۔ جو لوگ بنگالی اچھی طرح نہیں بول سکتے، وہ بنگال کو پھر سے بہتر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سی اے اے کے نفاذ کو کوئی نہیں روک سکتا: امت شاہ

تاہم اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو حسب امید کامیابی نہیں ملی محض 77سیٹوں پر بی جے پی جیت حاصل کرسکی ۔ترنمول کانگریس نے بنگالی فخر اور روایات کے نام پر بی جے پی کو روکنے میں کامیاب رہی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details