اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bogtui Massacre باگٹوی سانحہ کی پہلی برسی کے موقع پر تعزیتی جلسہ کا انعقاد - مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع

بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے تحت باگٹوی تھانہ علاقے میں گروہی تصادم میں دس لوگوں کی موت کے دلدوز واقعے کا ایک سال پورا ہوگیا۔ باگٹوی سانحہ کے ایک سال گزرجانے کے باجود حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان معصوم لوگوں کی موت پر سیاست جاری ہے۔

باگٹوی سانحہ کا ایک سال،ترنمول اور بی جے پی کی لاشوں پر سیاست اب بھی جاری
باگٹوی سانحہ کا ایک سال،ترنمول اور بی جے پی کی لاشوں پر سیاست اب بھی جاری

By

Published : Mar 21, 2023, 5:46 PM IST

باگٹوی سانحہ کا ایک سال،ترنمول اور بی جے پی کی لاشوں پر سیاست اب بھی جاری

بیربھوم:مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے تحت باگٹوی گاوں میں باگٹوی سانحہ کے ایک سال مکمل ہونے پر ترنمول کانگریس کی جانب سے تعزیتی جلسے کا اہتمام کیا گیا۔اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ 21 مارچ 2023 کی رات باگٹوی گاوں میں جو کچھ بھی ہوا اسے بھلا نہیں جا سکتا ہے۔کئی لوگوں نے اپنی جان گنوائی تھی۔ہمیں ان لوگوں کو یاد کرنا چاہئے۔

دوسری طرف بی جے پی کی جانب سے باگٹوی سانحہ کے ایک سال مکمل ہونے پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ بی جے پی کی اس ریلی میں باگٹوی سانحہ میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ بی جے پی نے کہاکہ باگٹوی سانحہ کے لئے ترنمول کانگریس ہی ذمہ دار ہے۔باگٹوی سانحہ میں ترنمول کانگریس کے رہنماوں اور کارکنان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے تو پھر وہ (ٹی ایم سی) کس بنیاد پر باگٹوی دیوس کا اہتمام کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ 20 مارچ 2022 کی رات ترنمول کانگریس کے رہنما اور نائب پنچایت پردھان بھدو شیخ کا بم مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کی موت کے بعد چند لوگوں نے مبینہ طور پر ان لوگوں کو ترنمول کانگریس کے کارکنان کہا جاتا ہے باگٹوی گاوں میں حملہ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Adhir Choudhary Slam Mamata ساگردیگھی کا نتیجہ ترنمول کانگریس کے زوال کی ضمانت

اس حملے میں باگٹوی گاوں میں یکے بعد دیگر سات گھروں میں آگ لگا دی گئی تھی۔آتشزدگی میں مرد،عورتیں اور بچوں سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہوئی تھی۔آتشزدگی کے واقعے میں پوری طرح جھلسے دو لوگوں کی ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہوئی تھی۔پولیس نے اس معاملے میں رامپورہاٹ ترنمول کانگریس کے بلاک صدر انوارالحق سمیت متعدد لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details