اردو

urdu

ETV Bharat / state

CPIM Rally ترنمول کانگریس پر سی پی آئی ایم کی ریلی پر پتھراو کا الزام - بان تلہ لیدر کمپلیکس صنعتی خطہ

جنوبی24 پرگنہ کے بان تلہ (لیدر کمپلیکس،صنعتی خطہ) میں سی پی آئی ایم کی ریلی پر نامعلوم شرپسندوں نے اینٹ اور پتھروں سے حملہ کیا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہوئے کی اطلاع ہے۔سی پی آئی ایم نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر حملے کا الزام لگایا ہے۔CPIM Rally

ترنمول کانگریس پر سی پی آئی ایم کی ریلی پر پتھراو کا الزام
ترنمول کانگریس پر سی پی آئی ایم کی ریلی پر پتھراو کا الزام

By

Published : Nov 7, 2022, 5:03 PM IST

جنوبی24 پرگنہ:مغربی بنگال کے جنوبی24 پرگنہ کے بان تلہ (لیدر کمپلیکس ،صنعتی خطہ) میں سی پی آئی ایم کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔TMC Allegedly Attack CPIM Rally In South 24 PGS In Bengal

سی پی آئی ایم کی ریلی پر نامعلوم شرپسندوں نے اینٹ اور پتھروں سے حملہ کیا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہوئے کی اطلاع ہے۔سی پی آئی ایم نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر حملے کا الزام لگایا ہے۔

سی پی آئی ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ ایس ایس سی ،ٹیٹ اور مدرسہ سروس کمیشن کے ذریعہ اساتذہ کی تقرریوں میں بدعنوانی،راشن گھوٹالے کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا۔جلوس پر امن طریقے سے جاری تھا اسی وقت ترنمول کانگریس کے حامیوں نے پتھروں سے حملہ کر دیا۔اس حملے میں سی پی آئی ایم کے آٹھ حامی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛Protest Against National Education Policy مغربی بنگال میں تعلیم کے بھگوا کرن کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ سب کچھ پولیس کے سامنے ہوا پولیس تماشائی بنی رہی۔پولیس کی خاموشی کے سبب ترنمول کانگریس کے حامیوں کی غنڈہ گردی جاری رہی۔TMC Allegedly Attack CPIM Rally In South 24 PGS In Bengal

ABOUT THE AUTHOR

...view details