اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریلوے پٹری پر بیٹھ کر موبائل گیم کھیل رہے دو نوجوان ہلاک - اردو خبریں ۔

شمالی 24 پرگنہ کے ٹھاکر نگر میں ریلوے پٹری پر بیٹھ کر موبائل فون پر گیم کھیلنے والے دو نوجوان لولکل ٹرین کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

image
image

By

Published : Jan 7, 2021, 10:44 AM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے ٹھاکر نگر جمعرات کی صبح اس وقت یہ واقعہ پیش آیا جب تین نوجوان اپنے کانوں میں ہیڈ فون لگائے ریلوے پٹری پر بیٹھ کر موبائل فون میں گیم کھیل رہے تھے تبھی لوکل ٹرین نے ٹکر مار دی۔

اس واقعے میں تین میں سے دو نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تیسرے نوجوان کو انتہائی تشویشناک حالت میں کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ریلوے پولیس کے مطابق تینوں نوجوان پٹری پر بیٹھ کر موبائل پر گیم کھیل رہے تھے۔ ان کے کانوں میں ہیڈ فون لگے ہونے کی وجہ سے انھیں لوکل ٹرین کی آواز سنائی نہیں دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹرین بنگاوں سے سیالدہ کی جانب جارہی تبھی یہ واقعہ پیش آیا۔

مقامی باشندوں نے کہا کہ یہاں اکثر صبح، شام اور رات کے وقت نوجوان ریلوے پٹری پر بیٹھ کر اپنے موبائل فون پر گیم کھیلتے رہتے ہیں۔ ان نوجوانوں کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آنا ہی تھا کیونکہ یہ نوجوان گیم کھیلنے کے دوران پوری طرح سے لاپرواہ ہو جاتے تھے اور لاپرواہی کے سبب ہی یہ واقعہ پیش آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details