اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kolkata Road Accidentسیالدہ فلائی اوور پر سڑک حادثے میں تین نوجوانوں کی موت - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

کولکاتا کے سیالدہ فلائی اوور پر آج دن میں بھیانک سڑک حادثے میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہو گئے جن دو لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔پولیس نے اس معاملے میں بس کے ڈرایئور اور خلاصی کو گرفتار کرلیا ہے۔Kolkata Road Accident

سیالدہ فلائی اوور پر سڑک حادثے میں تین نوجوانوں کی موت
سیالدہ فلائی اوور پر سڑک حادثے میں تین نوجوانوں کی موت

By

Published : Oct 6, 2022, 6:15 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے سیالدہ فلائی اوور پر آج دن میں بھیانک سڑک حادثے میںتین نوجوانوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہو گئے جن دو لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔Three Youth Died In Road Acident In Sealdah Fly Over In kolkata

پولیس نے اس معاملے میں بس کے ڈرایئور اور خلاصی کو لاپپرواہی برتنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔اس واقعے کے سبب آدھے گھنٹہ تک گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی ۔اس سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

سیالدہ فلائی اوور پر سڑک حادثے میں تین نوجوانوں کی موت

پولیس نے کہاکہ فلائی اوور پر دو غیرسرکاری بسوں کے درمیان ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔پرائیوٹ بس نے سامنے والی بس کو اوور ٹیک کرکے آگے نکلنے کی کوشش میں فلائی اوور کے پاس سے گزر رہے پانچ لوگوں کو ٹکر ماردی ۔

یہ بھی پڑھیں:Sonia Gandhi joins Bharat Jodo Yatra سونیا گاندھی راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں

انہوں نے کہاکہ بس کی ٹکر کے سبب دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ہسپتال لے جانے کے دوران راستے تیسرے نوجوان کی موت ہوگئی سے گزر رہے۔زخمیوں کو این آر ایس ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں دو لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔

پولیس نے مزید کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ادیتی گپتا،نندنی کماری اور راہل کمار پرساد کے طور پر ہوئی ہے۔Three Youth Died In Road Acident In Sealdah Fly Over In kolkata

ABOUT THE AUTHOR

...view details