مغر بی بنگال کے تمام اضلاع میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جا ری ہے ۔ پولیس انتظامیہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ روکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔
سیاسی جھڑپ کے دوران بچی کو گولی لگی مغر بی بنگال کے ضلع مدنی پور کے کھجوری تھانے کے تحت دونمبر بلاک کے ہلدی باڑی میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران فا ئر نگ اور بم بازی ہوئی جس میں تین سال کی ایک بچی شدید طور پر زخمی ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں ایک بچی کو گولی لگی ہے۔ اسے ضلع ہستپال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے ۔اب تک چھ افراد کو گرفتار کیا جا سکا ہے۔
زخمی بچی کی ماں مانتی دولائی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تبھی اچانک اس کے رونے کی آواز آ ئی۔ گھر کے باہر وہ لہو لہان حالات میں پڑی ہوئی تھی۔ اسے ہسپتال لے جا یا گیا ۔ وہ ابھی خطرے سے باہر ہے ۔
ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنما ایک دوسر ے پر فائرنگ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔