اردو

urdu

ETV Bharat / state

Trinamool Congress Leaders Murdered: ترنمول کانگریس کے تین پنچایت رہنماؤں کا قتل - Trinamool Congress Leaders Murdered

جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ تھانہ علاقے میں آج کچھ شرپسندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی مار کر قتل کر دیا، جائے وقوع سے چند میٹر کے فاصلے پر مزید دو لوگوں کی اور لاشیں برآمد ہوئی ہے جس سے علاقے میں سنسنی کا موحول ہے۔ Trinamool Congress Leaders Murdered

ترنمول کانگریس کے رہنما سمیت تین لوگوں کا قتل
ترنمول کانگریس کے رہنما سمیت تین لوگوں کا قتل

By

Published : Jul 7, 2022, 5:37 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ تھانہ کے گوپال نگر گاؤں میں ترنمول کانگریس کے تین پنچایت رہنماؤں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، اس واقعے سے کیننگ تھانہ علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے۔

ذرائع کے مطابق آج صبح گوپال نگر پنچایت کے رکن اور ترنمول کانگریس کے رہنما سپن ماجھی گھر سے بازار کے لئے نکلے تھے اس دوران کچھ نامعلوم شرپسندوں نے ان پر چاقو سے حملہ کیا اور گولی مار کر فرار ہوگئے جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ جائے وقوع سے چند فاصلے پر سڑک کے کنارے مزید دو اور لوگوں کی خون سے لت پت لاش برآمد ہوئی ہے۔ Three TMC panchayat leaders murdered in broad daylight in South 24 Parganas

مزید پڑھیں:


اس معاملے کے حوالے سے پولیس نے کہا کہ مرنے والوں کی شناخت سپن ماجھی (گوپال نگر پنچایت رکن 38) بھوت ناتھ پرمانک (33) اور جھونٹو ہلدار (33) کے طور پر ہوئی ہے. پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے، اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details