مرشدآباد:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بیل ڈانگہ تھانہ کے تحت 34 نمبر قومی شاہراہ پر ایک درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو خواتین سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج دن میں 34 نمبر قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ موٹر سائیکل پر تین لوگ سوار تھے جس میں ایک ڈیڑھ سال کا بچہ بھی شامل تھا۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا۔ پولیس نے کہا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت معین الشیخ، مینارا بی بی اور نظرانہ خاتون کے طور پر ہوئی ہے جبکہ شاداب شیخ نام کے ایک ڈیڑھ سالہ بچے کی جان بچ گئی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ تمام لوگ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس جارہے تھے، اسی دودان انہیں ٹرک نے ٹکر ماردی۔ ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کردی۔ پولیس نے حالات پر قابو پانے کے بعد آمدورفت دوبارہ بحال کرائی۔